2واقعات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں دو مختلف واقعات کے دوران بزرگ شہری اور نامعلوم خاتون جاں بحق ہوگئے ۔۔۔
ایدھی ترجمان کے مطابق لاری اڈہ کے قریب 65 سالہ سکیورٹی گارڈ وزیر محمد ڈیوٹی سے گھر واپس جا رہا تھا کہ اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے جاں بحق ہوگیا۔ دوسری جانب پرانی انارکلی مال روڈ پر ہائی کورٹ کی دیوار کے قریب 35 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش برآمد ہوئی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق خاتون بظاہر نشے کی عادی معلوم ہوتی ہے ۔ پولیس کارروائی کے بعد دونوں لاشوں کو ایدھی رضاکاروں نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments