کاہنہ: لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

کاہنہ: لڑکی سے زیادتی کا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں جواں سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔۔۔

ملزم احسان الحق متاثرہ لڑکی کو ورغلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، جبکہ مزید تفتیش کیلئے مقدمہ جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے ملزمان کے خلاف قانون کیمطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...