ڈینگی ،ایک ماہ میں 57 کنفرم کیسز رپورٹ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب میں ستمبر کے دوران ڈینگی کیسز میں اضافہ، ایک ماہ میں 57 کنفرم کیسز رپورٹ۔۔
یکم ستمبر 2026 سے اب تک صوبے بھر میں ڈینگی کے 57 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 22 کیسز راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 14 کیسز سامنے آئے ۔ چکوال، ملتان اور رحیم یار خان میں 3،3 کیسز، اٹک، گوجرانوالہ اور مظفرگڑھ میں 2،2 کیسز رپورٹ ہوئے ،ڈی جی خان، فیصل آباد، ننکانہ صاحب، اوکاڑہ، پاکپتن اور سیالکوٹ میں ڈینگی کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments