ڈولفن سکواڈ :بلیک لسٹڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز
ٹیمپرڈ ، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں وارداتوں میں بھی استعمال ہوتی رہیں :ایس پی
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ڈولفن سکواڈ نے جعلی، ٹیمپرڈ اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس سمیت بلیک لسٹڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈولفن سکواڈ نے 11 گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کر لیا۔ترجمان کے مطابق پکڑی گئی گاڑیوں پر جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس نصب تھیں، جن کا مقصد ای چالان سے بچنا تھا۔ بعض گاڑیوں کے دستاویزات بھی نامکمل پائے گئے ، جبکہ غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ایس پی ڈولفن بلال احمد کے مطابق رپورٹ کے مطابق ٹیمپرڈ اور بغیر نمبر پلیٹ گاڑیاں مختلف وارداتوں میں بھی استعمال ہوتی رہی ہیں، اس لیے ایسی گاڑیوں کی مؤثر نگرانی اور کارروائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑی کی رجسٹریشن، انجن یا چیسیز میں ٹیمپرنگ کرنا قانوناً جرم ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ پکڑی گئی گاڑیوں کو قانونی کارروائی کے لیے لاہور کے مختلف تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments