جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 4 ملازم برطرف

 جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 4 ملازم برطرف

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)جنرل ہسپتال میں ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضری پر 4 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا۔تمام تر قانونی تقاضے اور ۔۔۔

پیڈا ایکٹ کے تحت شوکاز نوٹسز مکمل کرنے کے بعد برطرفی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔برطرف ہونے والوں میں لیب ٹیکنیشن، جونیئرٹیکنیشن، فارمیسی ٹیکنیشن اور ریکارڈ کیپر شامل ہیں۔ برطرف ملازمین میں عبدالباسط، حافظ محمد ابرار الحق، شہزاد انجم اور دانش علی شامل ہیں۔ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی میں غفلت اور غیر حاضری کسی صورت برداشت نہیں، ہسپتال میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...