ایل ڈی اے :ایڈمن ، لاڈائریکٹوریٹس کی ری سٹرکچرنگ نہ ہوئی

 ایل ڈی اے :ایڈمن ، لاڈائریکٹوریٹس کی ری سٹرکچرنگ نہ ہوئی

دونوں ڈائریکٹوریٹس میں عرصہ سے تعینات متعدد افسران بدستور نشستوں پر موجود

لاہور ( سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے کی ری سٹرکچرنگ کے عمل میں ہاؤسنگ، انجینئرنگ اور ٹاؤن پلاننگ ونگ کے افسران کی تبدیلیاں کردی گئیں، تاہم ایڈمن اور لاء ڈائریکٹوریٹس کی ری سٹرکچرنگ تاحال نہیں ہوسکی۔دونوں ڈائریکٹوریٹس میں طویل عرصے سے تعینات متعدد افسران بدستور اپنی نشستوں پر موجود ہیں، جبکہ ایڈمن میں ڈائریکٹر کی سطح پر ڈیپوٹیشن پر تعیناتی ہوئی ہے ۔ایل ڈی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایڈمن اور لا ڈائریکٹوریٹس کی ری سٹرکچرنگ بھی پلان میں شامل ہے اور لا ڈائریکٹوریٹ کے لیے جامع لائحہ عمل تیار کرلیا گیا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق اگلے مرحلے میں دونوں ڈائریکٹوریٹس کی ری سٹرکچرنگ کی جائے گی، جس کے بعد افسران کی تعیناتیوں میں بھی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے میں افسران کی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری ہے ، ہاؤسنگ، انجینئرنگ اور ٹاؤن پلاننگ ونگز میں تعینات افسران کے تبادلے کیے جاچکے ہیں۔تاہم ری سٹرکچرنگ کے موجودہ مرحلے میں ایڈمن اور لاء ڈائریکٹوریٹس میں خاطر خواہ تبدیلی نہیں کی گئی، جہاں کئی افسران طویل عرصے سے اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔شعبہ لا میں کئی سال سے تعینات افسران تاحال اپنی نشستوں پر موجود ہیں، جبکہ ایڈمن ڈائریکٹوریٹ میں بھی ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی متعدد تعیناتیاں برقرار ہیں۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...