میٹرک دوسرا سالانہ امتحان جاری،امیدوانقل کرتے پکڑ اگیا
لاہور(خبر نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام جاری میٹرک دوسرے سالانہ امتحان کے دوران کنٹرولر امتحانات نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے۔
اس دوران امتحانی مرکز گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار بوائزرائیونڈ سے دوران وزٹ محسن نامی امیدوار فزکس کے پیپر میں نکل کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا جس کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس موقع پر کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے بتایا کہ امتحانات نقل کی روک تھام کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments