مریدکے :دوران واردات فائرنگ ، شہری اور ڈاکو زخمی

مریدکے :دوران واردات  فائرنگ ، شہری اور ڈاکو زخمی

مریدکے (نمائندہ دنیا) جی ٹی روڈ پر کالا شاہ کاکو کے قریب ڈکیتی کی انوکھی واردات میں ڈاکو کی فائرنگ سے شہری شدید زخمی ہوگیا جبکہ شہریوں کی مبینہ فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی زخمی ہوگیا۔

ریسکیو نے زخمی شہری کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ڈاکو کے ساتھی اسے ہسپتال کے گیٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔سی سی ڈی پولیس کے مطابق گزشتہ روز سحری کے وقت کالا شاہ کاکو کے علاقے میں 3 موٹر سائیکل سوار ڈاکو ایک ڈلیوری بوائے کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے تھے کہ قریب سے گزرنے والے 2 کار سواروں نے گاڑی روک دی۔ اسی دوران ڈاکوؤں کا ایک ساتھی کار کی جانب آیا اور مزاحمت پر طاہر نامی کار سوار نوجوان کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق فرار ہوتے ڈاکو پر مبینہ طور پر ایک کار سوار نے فائرنگ کردی، جس سے وہ بھی شدید زخمی ہوگیا۔ اس کے ساتھی اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گیٹ پر چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جبکہ زخمی شہری طاہر خان سکنہ راوی ریان کو ریسکیو نے ہسپتال پہنچایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...