قصور:ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل سے ٹکر، زخمی بہن بھی دم توڑ گئی

قصور:ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل  سے ٹکر، زخمی بہن بھی دم توڑ گئی

قصور(نمائندہ دنیا)شیخم کے قریب قبر والا سٹاپ پر آلوؤں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی اور موٹرسائیکل میں آمنے سامنے تصادم کے نتیجے میں 14 سالہ فہیم ولد نصیر موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی 15 سالہ بہن فرحین دختر نصیر شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو 1122 نے زخمی لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کیا، تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ دوسری جانب قصور کے مختلف علاقوں میں 4 خواتین اور کم عمر لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے مقدمات درج کرلئے گئے۔ پولیس تھانہ سٹی پھول نگر کے علاقے پرناواں کے اﷲ دتہ ولد جلال مسیح نے الزام عائد کیا کہ منی وغیرہ نے اس کی 15 سے 16 سالہ بیٹی (ث) کو اغوا کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...