ہنڈی حوالہ کیس:ملزم کو ایف آئی اے کی تفتیش میں شامل ہونیکا حکم
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ میں ہنڈی حوالہ کیس میں ملزم عدیل طاہر کی درخواست ضمانت پر سماعت، جسٹس صادق محمود خرم نے ملزم کو ایف آئی اے کی تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ملزم ایک مرتبہ جیل جا چکا ہے ، لگتا ہے جیل جانے کا جھجک ختم ہو گئی ہے دوبارہ جیل نہ بھیج دیا جائے اور سردیاں آرام سے جیل میں گزارے ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ ملزم کو کس جیل میں رکھا جائے گا، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کو 29 جنوری 2026 کو گوجرانوالہ سے ہنڈی حوالہ کیس میں گرفتار کیا گیا، ایف آئی اے نے ملزم سے 50 تولے سونا، 23 ہزار ریال،16ہزار درہم اور 1200یورو برآمدکئے ، ملزم کے شامل تفتیش نہ ہونے پر ایک اور مقدمہ درج کیا گیا۔ جس میں اس نے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments