کاہنہ پولیس نے باپ کیساتھ ملکر ماں کو قتل کرنیوالا بیٹا گرفتار کر لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ پولیس نے باپ کیساتھ ملکر سگی ماں کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار کر لیا ۔پولیس نے ماں کے قتل میں نامزد ملزم بیٹے عرفان کو کارروائی کرکے قابو کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ عذرا بی بی نے سابق شوہر کیخلاف بچوں کے نان و نفقہ کا دعویٰ دائر کر رکھا تھا،مقدمہ واپس نہ لینے پر سابق شوہر نے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اسے گھر میں فائرنگ اور تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments