بڑی سپلائی ناکام، 2ہزار پتنگیں،20 چرخیاں ممنوعہ ڈور ضبط،دوملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)نیو انارکلی پولیس نے پتنگوں کی بڑی سپلائی ناکام بنا کر 2ملزم گرفتار کر کے 2 ہزار پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی 20چرخیاں برآمد کرلیں۔
پولیس نے لیڈیز کپڑوں کی مارکیٹ میں پتنگوں اور ممنوعہ ڈور کی سپلائی لانے والے ملزموں شاکر اور عثمان کو گرفتار کرکے پتنگیں اور ممنوعہ ڈور کی چرخیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت کا دھندہ کر رہے تھے اور نیو انارکلی کے میں پتنگوں کی سپلائی دینے آئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments