نارنگ منڈی:خودساختہ مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں

نارنگ منڈی:خودساختہ مہنگائی نے شہریوں کی چیخیں نکلوادیں

آٹا 180 روپے جبکہ ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی

نارنگ منڈی (نمائندہ دنیا) شہر میں مہنگائی اور مبینہ خودساختہ مہنگائی کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کے حوالے سے شکایات بڑھنے لگیں۔ شہریوں کے مطابق آٹا 180 روپے فی کلو جبکہ ایل پی جی 500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی اجیرن بنا دی ہے اور 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

آٹا، پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے خورونوش مہنگے داموں فروخت ہونے سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث لوگ کھانا پکانے کیلئے ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں، تاہم قیمت 500 روپے فی کلو تک پہنچنے سے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے قیمتوں کی نگرانی اور ناجائز منافع خوری کی روک تھام کیلئے مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...