بھاٹی گیٹ:تزئین و آرائش،پارکنگ،نئے مرحلے کی تیاری

بھاٹی گیٹ:تزئین و آرائش،پارکنگ،نئے مرحلے کی تیاری

35گھر ،40دکانیں مسماری کی زد میں آئینگے، زیر زمین پارکنگ پلازہ بھی بنے گا

لاہور( سٹاف رپورٹر سے)بھاٹی گیٹ ری ماڈلنگ منصوبے کے تحت تاریخی علاقے میں تزئین و آرائش اور پارکنگ کی سہولیات بڑھانے کیلئے نیا مرحلہ شروع کرنے کی تیاری ، پرندہ مارکیٹ کے بعد مسماری آپریشن آگے بڑھا کر بھاٹی گیٹ سے داتا دربار تک 75 عمارتوں کو گرایا جائے گا۔ 35 گھر اور 40 دکانیں مسماری کی زد میں آئینگے ۔ منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت اراضی حاصل کی جائیگی ،نشاندہی کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔بھاٹی گیٹ میں اس سے پہلے 250 دکانیں مسمار کی جا چکی ہیں، منصوبے میں زیر زمین پارکنگ پلازہ کی تعمیر بھی شامل ہے ، جسکی ذمہ داری ٹیپا کو سونپ دی گئی ہے ۔ کربلا گامے شاہ سے داتا دربار تک بالائی حصے میں گرین ایریا اور جدید سٹنگ ایریاز بنائے جائینگے ، نچلے حصے میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ تعمیر ہو گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...