ہائیکورٹ میں زائدادائیگی معاملہ پر سماعت ،درخواست خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے ورکر کے 9 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی کے معاملے میں پیمنٹ آف ویجز اتھارٹی کے حتمی فیصلے پر نظرثانی کے اختیار سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ۔۔۔
قانون میں واضح اجازت کے بغیر کسی اتھارٹی کو اپنے حتمی فیصلے پر نظرثانی کا اختیار حاصل نہیں ہوتا۔ عدالت نے غلام رسول عاصم کی جانب سے دائر آئینی درخواست خارج کر دی اور فیصل آباد کی پیمنٹ آف ویجز اتھارٹی کا فیصلہ برقرار رکھا۔جسٹس ملک جاوید اقبال وینس نے فیصلہ جاری کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments