وراثتی و دیوانی تنازعات بارے درخواست نمٹا دی گئی

وراثتی و دیوانی تنازعات بارے درخواست نمٹا دی گئی

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے وراثتی اور دیوانی تنازعات بارے محکمہ اینٹی کرپشن رپورٹ کی روشنی میں آئینی درخواست نمٹا دی۔

میاں داؤد ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اینٹی کرپشن نے 76 سال پرانے اور طے شدہ وراثتی تنازع میں ایف آئی آر درج کی، قانون کے تحت وراثتی، دیوانی اور ریونیو تنازعات میں کسی ایجنسی کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار نہیں، درخواست گزار کے آباؤ اجداد سپریم کورٹ سے اس وراثتی تنازع میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں تاہم مخالف فریق نے دوبارہ محکمہ مال میں انتقال معاملے پر مقدمہ بازی شروع کر دی اور وہاں ناکامی کے بعد اینٹی کرپشن میں ایف آئی آر درج کروا دی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے رپورٹ میں تسلیم کیا کہ معاملہ دیوانی نوعیت کا تھا اور سرکاری افسروں کیخلاف بھی کوئی ثبوت موجود نہیں تھا۔ رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان شیخوپورہ کی سول عدالت میں مقدمہ زیر التوا ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے زیر چیلنج ایف آئی آر خارج کرنے کی سفارش کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...