اوور بلنگ،رشوت:4لیسکو افسروں کیخلاف انکوائری شروع

اوور بلنگ،رشوت:4لیسکو افسروں کیخلاف انکوائری شروع

12 اکتوبر کوپیش نہ ہونے پر چاروں افسروں کو دوسراجاری کرنے کا فیصلہ

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )اوور بلنگ،رشوت ستانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال سے جونیئر افسروں کو سزائیں دینے کا الزام ،ایف آئی اے نے لیسکو کے سابق ایس ڈی او کی درخواست پر انکوائری شروع کردی، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے لیسکو کے چار افسروں کو طلب کرلیا۔ ڈائریکٹر کسٹمر سروسز لیسکو عباس علی،جی ایم ٹیکنیکل رائے اصغر،ڈائریکٹر ایم آئی ایس اور ایس ای ایم اینڈ ٹی تنویر کو طلبی نوٹس جاری ہوئے ،لیسکو افسروں کو انکوائری میں ریکارڈ سمیت 12 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم ایف آئی اے کے نوٹس پر تاحال لیسکو افسر پیش نہیں ہوئے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے جلد دوسرا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے نے لیسکو کے سابق ایس ڈی او للیانی سلمان سیموئیل کی درخواست پر انکوائری شروع کی،ذرائع کے مطابق درخواست میں لیسکو کے سابق ایس ڈی او للیانی سب ڈویژن نے نے لیسکو کے افسروں پر اوور بلنگ کرنے ، رشوت طلب کرنے اور اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام لگائے ، افسروں پر جونیئر افسروں کو میرٹ سے ہٹ کر پسند و ناپسند کی بنیاد پر سزائیں دینے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

 درخواست گزار سابق ایس ڈی او لیسکو للیانی سب ڈویژن نے موقف اختیار کیا کہ سال 2024 میں للیانی سب ڈویژن کے بیج 46 میں 14 نمبرز پر اوور بلنگ ہوئی، لیسکو اتھارٹی کی جانب سے اوور بلنگ کی انکوائری کے دوران تاخیری حربے استعمال کئے گئے ، اور انکوائری ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصہ تک لٹکائی گئی، انکوائری میں غیر قانونی طور پر مجھے قصور وار ثابت کرکے ملازمت سے برخاست کردیا گیا، ایک ہی شوکاز پر سینئر افسران کو سن شور اور جونیر کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا، بیج 46 کے بلوں کی ریڈنگ کی زمہ داری قانونی طور پر میٹر ریڈر، میٹر سپروائزراور ایس ڈی او پر عائد نہیں ہوتی،میں نے جب بیج آر او آفس بھجوایا تو اس میں اوور بلنگ نہیں تھی،پری آڈت کے بعد جب آپ ڈیٹیڈ بیج واپس ملا تو اس میں اوور بلنگ تھی،اس کی زمہ داری ایکسین ،ایس ای،آر او، ڈائریکٹر ایم آئی ایس اور ڈائریکٹر کسٹمر سروسز پر ہے ،معاملے کی انکوائری کے دوران مجھ سے 25 لاکھ روپے رشوت کی ڈیمانڈ کی گئی،رشوت کی رقم ادا نہ کرنے پرانکوائری میں مجھے قصور وار قرار دے کر نوکری سے برخاست کردیا گیا، انکوائری میں شامل دیگر افسران پر سنگین الزامات کے باوجود کیس ہی ختم کردیا گیا،سی ایس ڈی سمیت دیگر افسران نے انتہائی سنگین الزامات کے باوجود سینکڑوں افسران کی غیر قانونی طور پر انکوائریاں ختم کیں،ایف آئی اے 193 کیسز کی مکمل تحقیقات کرے ،ایف آئی اے اینٹی کرپشن تمام انکوائریوں اور اوور بلنگ کی تحقیقات کرے ،درخواست پر ایف آئی اے نے چاروں افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا،۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...