25 غیرقانونی کمرشل وفیس نادہندہ املاک سربمہر
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے ٹاؤن پلاننگ ونگ کی ٹیموں نے ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے 25 غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور فیس نادہندہ املاک سربمہرکر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، علامہ اقبال ٹاؤن اور قائداعظم ٹاؤن میں آپریشن کیا۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران گلبرگ میں 15املاک، علامہ اقبال ٹاؤن میں 10املاک سربمہر کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں نجی سکول، ورکشاپ، فوڈ پوائنٹ، شو روم،دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔ قائداعظم ٹاؤن میں سیکٹر اے ٹو، بلاک ٹو اور سیکٹر بی ٹو،بلاک فائیو میں آپریشن کے دوران گیراج، ریمپ، تھڑے، واش رومز و دیگر تجاوزات مسمار کر دی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments