دفتر میں ہنگامہ، ملازم کو یرغمال بنانیوالا مرکزی ملزم گرفتار

 دفتر میں ہنگامہ، ملازم کو یرغمال بنانیوالا مرکزی ملزم گرفتار

جوہر ٹاؤن پولیس کے دیگر 3 ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)جوہر ٹاؤن پولیس نے دفتر میں ہنگامہ آرائی، ملازم کو یرغمال بنانے اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان چوری کرنے کے مقدمے میں مرکزی ملزم شعیب حسن کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق ملزم نے ملازمت کے آخری روز اپنے تین ساتھیوں کو دفتر بلایا اور وہاں ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے زبردستی درازیں کھلوائیں۔ ملزم ایپل میک بک اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے تھے۔ متاثرہ شہری کی درخواست پر ای ٹیگ نہ لگنے اور کارروائی میں تاخیر کا معاملہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے نوٹس میں آیا جس پر انہوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ایس ایچ او جوہر ٹاؤن اور فرنٹ ڈیسک عملے کو معطل کر دیاتھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر تین ملزمون کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہورفیصل کامران کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات پر بروقت کارروائی اور ملزموں کی گرفتاری پولیس کی ذمہ داری ہے ، انصاف کی فراہمی میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں اور پولیس اہلکاروں کی غفلت پر بھی جوابدہی ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...