لاہورکے 111سرکاری سکولوں میں کوئی نیاداخلہ نہ ہوسکا
شرح صفر فیصد ،کارروائی کی جارہی:حکام،داخلہ اہداف حصول میں شہرکا 26واں نمبر
لاہور(خبر نگار)ایک طرف سرکاری سکولوں میں داخلوں کے اہداف پورے کرنے کے بڑے بڑے دعوے تو دوسری جانب لاہور کے 111 سرکاری سکولوں میں نئے داخلوں کی شرح صفر فیصد ریکارڈ ہونے کا انکشاف، یعنی ان سکولوں میں داخلوں کا ہدف ایک فیصد بھی حاصل نہ کیا جا سکا۔ پنجاب بھر میں داخلوں کے اہداف حصول میں لاہور 26ویں نمبر پر ہے ۔ محکمہ تعلیم کی جاری داخلہ مہم میں لاہور کے 111سکولوں میں نئے داخلوں کی شرح صفر فیصد سامنے آنے پرمہم کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ان سکولوں میں داخلوں کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکا۔ صورتحال نے محکمہ کے داخلہ مہم سے متعلق دعوؤں اور عملی کارکردگی میں فرق نمایاں کر دیا ہے ۔سی ای او ایجوکیشن کے مطابق گزشتہ ہفتے داخلہ اہداف حصول میں لاہور کی سمیت کیسے سمت تبدیل ہوئی، اس حوالے سے اصل بیان کی تصدیق ضروری ہے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ جن سکولوں کے سربراہان مقررہ اہداف حاصل نہیں کر سکے ، ان کیخلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments