طلبہ کارکردگی جائزہ،روزانہ ٹیسٹ، ماہانہ اسیسمنٹ لازمی قرار

طلبہ کارکردگی جائزہ،روزانہ ٹیسٹ، ماہانہ اسیسمنٹ لازمی قرار

سیکھنے کا عمل مؤثر بنانے کیلئے نظام پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے :سی ای اوز کوہدایت

لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے روزانہ کوئیک ٹیسٹ اور ماہانہ اسیسمنٹ لازمی قرار دیدی گئی۔ طلبہ سے گزشتہ روز پڑھائے گئے سبق کا روزانہ دس منٹ کا ٹیسٹ لیا جائیگا جبکہ ہر ماہ ہونیوالی اسیسمنٹ کے ذریعے بچوں کی تعلیمی کمزوریوں اور سیکھنے کے خلا کی نشاندہی کی جائیگی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ٹیسٹوں اور ماہانہ اسیسمنٹ نظام پر سختی سے عملدرآمد اور نتائج کی مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کر دی تاکہ طلبہ کی کارکردگی کا مسلسل جائزہ لیکر سیکھنے کا عمل مؤثر بنایا جا سکے۔

ہر ماہ باقاعدہ اسیسمنٹ سے بچوں کی تعلیمی استعداد کا جائزہ لیا جائیگا۔ماہانہ ٹیسٹ کے نتائج کی مدد سے طلبہ کی تعلیمی کمزوریوں اور سیکھنے کے خلا کی نشاندہی کی جائیگی، ہر طالبعلم کی کارکردگی کا الگ ریکارڈ بنایاجائے گا۔ مضامین کے لحاظ سے ایس بی اے نمبرز اور ماہانہ ٹیسٹ کے نتائج کا ریکارڈ بھی محفوظ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ سکول نے تمام سی ای اوز کو متعلقہ سپروائزری عملے کے ذریعے ٹیسٹوں کے نظام کی مانیٹرنگ ونتائج کی تصدیق یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن کے دوروں میں طلبہ کی اسیسمنٹ کا ریکارڈ بھی چیک کیا جائے گاجبکہ سی ای اوز محکمہ سکول ایجوکیشن کوعملدرآمد رپورٹ جمع کرائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...