کالجز ،یونیورسٹیز میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش، لاہور قلندرز کیساتھ معاہدہ
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں کرکٹ ٹیلنٹ کی تلاش کیلئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے لاہور قلندرز کیساتھ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے معاہدے پر دستخط کئے۔۔۔
جسکے مطابق لاہور قلندرز کی پارٹنرشپ سے تقریباً 800 سرکاری و نجی کالجوں اور80پبلک وپرائیویٹ یونیورسٹیوں میں ٹیلنٹ ہٹ کیمپ لگائے جائینگے ۔ رانا سکندر حیات نے سی ای او لاہور قلندر زرانا عاطف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا لاہور قلندر زکے تعاون سے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ینگ ٹیلنٹ کو پالش کرکے نیشنل لیول پر متعارف کرائیں گے۔ ینگ چیمپئنزکی گرومنگ کیلئے کھیلتا پنجاب پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments