قائمہ کمیٹی زراعت کااجلاس،کاشتکاروں کے معاملات پرغور

قائمہ کمیٹی زراعت کااجلاس،کاشتکاروں کے معاملات پرغور

چیئرمین ودیگرکاکسان کارڈ پروگرام سے رقوم اور گنے کی بروقت ادائیگیوں پر زور

لاہور (سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے زراعت کے اجلاس میں کسان کارڈ پروگرام کے ذریعے رقوم کی دستیابی میں تاخیر، بینک آف پنجاب کی برانچوں میں کسانوں کو مناسب رہنمائی اور کسٹمر سپورٹ کی عدم دستیابی، قرض کی ادائیگی کے بعد رہن شدہ جائیداد واگزار کرانے میں مشکلات اور شوگر ملز کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کے واجبات ادائیگی میں تاخیر کے معاملات زیر بحث آئے ۔ اجلاس رکن اسمبلی چیئرمین کمیٹی ذوالفقار شاہ کی زیر صدارت ہوا۔

امجد جاوید نے کہا کسان کارڈ پروگرام سے متعلق کسانوں کے مسائل حل کرنے اور زرعی شعبے کو مستحکم بنانے کیلئے بہتر سہولیات بروقت فراہم کرنا ضروری ہے ۔رانا ارشد نے کسانوں کی شکایات کے مؤثر ازالے اور مسائل کے بروقت حل پر زور دیا۔ چیئرمین کمیٹی ذوالفقار شاہ نے بینک عملے کی بہتر تربیت اور کسانوں کے لیے آسان شکایتی نظام بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں شوگر ملز کی جانب سے گنے کے کاشتکاروں کے واجبات ادائیگی میں تاخیر کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔ کمیٹی نے کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ اور انکی محنت کا معاوضہ مقررہ وقت پر ادا کرنے پر زور دیا۔اجلاس میں ارکان اسمبلی اور متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...