چیف سیکرٹری کیخلاف توہین عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود پنجاب خواتین کمیشن کی چیئرپرسن تعینات نہ کرنے کے معاملے پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان کیخلاف توہین عدالت درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آمنہ امیر کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ قانون سازی کے ذریعے 2014 میں پنجاب خواتین کمیشن کا ادارہ قائم کیا گیا عدالت نے بھی چیئرپرسن کو تعینات کرنے کا حکم دیا مگر تاحال چیف سیکرٹری نے چیئرپرسن کو تعینات نہیں کیا دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ بادی النظر میں توہین عدالت درخواست نہیں بنتی چیئرپرسن اور ممبران کی تقرری کا ایک طریقہ کار ہے ۔ تقرریوں کیلئے پراسس ہو لینے دیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments