MBBS اور BDSکورسز میں داخلوں کی پالیسی جاری

MBBS اور BDSکورسز میں داخلوں کی پالیسی جاری

اہل امیدوار وں کو میڈیکل یا ڈینٹل پروگرام کیلئے الگ سے درخواست دینا ہو گی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے پنجاب کے سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں تعلیمی سیشن 2026-27کیلئے MBBSاور BDSکورسز میں داخلوں کی پالیسی جاری کر دی ۔ داخلے آن لائن پورٹل سے ہونگے ،اہل امیدواروں کو میڈیکل یا ڈینٹل پروگرام کیلئے الگ سے درخواست دینا ہو گی۔ امیدوار کا MDCAT امتحان پاس کرنا لازم ہے جس میں 50فیصد، ایف ایس سی پری میڈیکل / HSSCمساوی میں 40فیصد اور میٹرک / SSC /مساوی میں 10فیصد نمبر ہونا لازمی ہے ، HSSCیا پاکستان میں تسلیم شدہ مساوی بارہویں کلاس میں کم از کم 60فیصد نمبر لئے ہوں، IBCC مساوی سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔ HSSCمیں بائیولوجی اور کیمسٹری لازمی جبکہ فزکس یا میتھ بطور اختیاری مضمون پاس کرنا ضروری ہے ۔  حافظِ قرآن کے نمبر نہیں دئیے جائینگے ۔درخواست گزارترجیحات کی فہرست فراہم کر ینگے ۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ تک ردوبدل کیا جا سکتا ہے ،منتخب امیدوار میرٹ لسٹ لگنے پر3 ورکنگ ڈیز میں مقررہ فیس جمع کرائے گا۔ یونیورسٹی منصفانہ ڈیجیٹل سلیکشن لسٹیں تیار کریگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...