لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے خطرات برقرار

لاہورسمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے خطرات برقرار

رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 221 ہوگئی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)شہر سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی کے خطرات بدستور برقرار ، رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 221 تک پہنچ گئی ہے ، جن میں سے صرف اکتوبر کے 12 دنوں میں 55 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع ہے ، جہاں مجموعی طور پر 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ لاہور میں ابتک ڈینگی کے 52 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ ملتان میں 16 اور چکوال میں 13 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اکتوبر کے اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی 33 کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے ، لاہور میں اکتوبر میں 8 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، چکوال میں 3 جبکہ اوکاڑہ اور سیالکوٹ میں 2، 2 کیسز سامنے آئے ۔ اس کے علاوہ اٹک، بہاولپور، گجرات، جھنگ، خانیوال، لیہ، نارووال، راجن پور، رحیم یار خان، سرگودھا اور شیخوپورہ میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے ۔محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں ڈینگی سرویلنس تیز کر دی گئی ہے ۔ شہریوں انسدادِڈینگی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...