پنجاب یونیورسٹی میں 3 روزہ کتاب میلہ آج شروع

پنجاب یونیورسٹی میں 3 روزہ کتاب میلہ آج شروع

فارمیسی کالج میں نئی جدیدسہولیات پر مشتمل مختلف لیبارٹریز کا افتتاح

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا سب سے بڑا تین روزہ کتاب میلہ آج شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب صبح10بجے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ کے کوریڈور میں ہوگی، وائس چانسلر سمیت دیگر نامور شخصیات شرکت کریں گی۔ کتاب میلے میں معروف قومی و بین الاقوامی پبلشرز مختلف موضوعات پر سینکڑوں کتابوں کے سٹالز لگائیں گے ۔ دریں اثنا وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد علی نے پنجاب یونیورسٹی کالج آف فارمیسی میں نئی قائم کردہ جدیدسہولیات پر مشتمل تھری ڈی پرنٹنگ لیبارٹری، کارڈیو میٹابولک اینڈ ٹرانسلیشنل فارماکولوجی لیبارٹری، ایڈوانسڈ نیچرل پراڈکٹس لیبارٹری، تزئین و آرائش کے بعد لیکچر روم ایل آر تھری، بیسمنٹ لیکچر روم، اقبال گیلری اور آر او واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کردیا۔

اس سلسلے میں خصوصی تقریب میں ڈین فیکلٹی آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر حامد سعید، پرنسپل کالج آف فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس، اساتذہ، اور طلبہ نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر نے کہا نئی سہولیات طلبہ کو جدید عملی تربیت اور اساتذہ کو اعلیٰ معیار کی تحقیق کے مواقع فراہم کریں گی۔ پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نے بتایا ایم فل و پی ایچ ڈی نصاب کو جدید سائنسی رجحانات اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر فرقان ہاشمی اور چودھری عمران کے تعاون سے مستحق طلبہ کیلئے 12 سے 14 وظائف کا انتظام کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...