آئی جی پنجاب سے زیرِ تربیت افسروں کی ملاقات

آئی جی پنجاب سے زیرِ تربیت  افسروں کی ملاقات

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پولیس پنجاب عبدالکریم سے 54 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت 6 افسروں نے سنٹرل آفس میں ملاقات کی۔

آئی جی نے کہا کہ آن گراؤنڈ پولیسنگ، مشاہدے اور فیصلہ سازی کا عملی تجربہ زیرِ تربیت افسروں کے پروفیشنل کیریئر کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس کے مختلف شعبوں کے امور سے آگاہی افسروں کی پروفیشنل گرومنگ میں معاون ثابت ہوگی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ زیرِ تربیت افسروں کو پانچ روز کے لیے پنجاب پولیس کے مختلف شعبوں سے منسلک کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...