فاطمہ میموریل ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار، واک

فاطمہ میموریل ہسپتال میں بریسٹ کینسر آگاہی سیمینار، واک

ماہرین کابروقت تشخیص، علاج ، خواتین میں چھاتی کے سرطان کاشعور اجاگر کرنے پر زور

لاہور(سٹاف رپورٹر)فاطمہ میموریل ہسپتال کے شعبہ سرجری کے زیرِ اہتمام چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد،طبی ماہرین نے بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص، جدید علاج اور خواتین میں اس مرض کاشعور اجاگر کرنے پر زور دیا۔ پروفیسر ڈاکٹر طیب عباس نے ،ڈاکٹر فرحان فیروز، پروفیسر ڈاکٹر توصیف فاطمہ،ڈاکٹر ثانیہ ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید شاکر، ڈاکٹر اِفہام شاہد اور پروفیسر ڈاکٹر شہزاد عالم نے خطاب کیا۔

سیمینارمیں دیگر ڈاکٹرز، طلبہ اور طبی شعبے سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے ابتدائی مرحلے میں بیماری کی تشخیص، طبی معائنے اور بروقت طبی مشاورت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق پاکستان میں 2024 کے دوران بریسٹ کینسر کے 43721 نئے کیسز اور 20039 اموات کا تخمینہ لگایا گیاجو اس مرض کے سنگین خطرے کو ظاہر کرتا ہے ۔سیمینار کے بعد آگاہی واک میں شرکانے بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص اور مؤثر علاج کا پیغام عام کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...