یونیک گروپ اورلاہور بورڈ کا آن سکرین مارکنگ تربیتی سیمینار

یونیک گروپ اورلاہور بورڈ کا آن سکرین مارکنگ تربیتی سیمینار

آن سکرین مارکنگ کا مقصد اساتذہ کو شفاف نتائج یقینی بنانیکی آگاہی دینا:بدرالسلام

لاہور (سٹاف رپورٹر)یونیک گروپ آف انسٹیٹیوشنز کے زیرِ اہتمام لاہور بورڈ کے اشتراک سے آن سکرین مارکنگ تربیتی سیمینار کا انعقاد،صدارت چیئرمین یونیک گروپ پروفیسر عبدالمنان خرم نے کی ۔ مہمان خصوصی چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسر ڈاکٹر بدر السلام نے خطاب میں کہا آن سکرین مارکنگ کامقصد اساتذہ کو ڈیجیٹل مارکنگ طریقہ کار اور نتائج میں شفافیت و درستگی کو یقینی بنانے کی آگاہی دینا ہے ۔ حکومت آن سکرین مارکنگ متعارف کرارہی ہے جس سے طلبہ اپنا رزلٹ دیکھ سکیں گے ۔ پروفیسر عبدالمنان نے خطا ب میں کہا ادارہ تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگی کیلئے پُرعزم ہے ۔

لاہور بورڈ سے اشتراک اساتذہ کی جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی کی جانب اہم ا قدام ہے ۔ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد خان نے کہاآن سکرین مارکنگ سے امتحانی جانچ میں بہتری آئیگی ۔ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر عبداللہ نے کہااساتذہ کی تربیت کیلئے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائینگی۔ لاہور بورڈ کے ٹرینیر اعجاز احمد ا ور عدیل خورشید نے شرکاء کو آن سکرین مارکنگ طریقہ کار، جوابی کاپیوں کی ڈیجیٹل جانچ، مارکنگ کے اصولوں اور اس نظام کے عملی پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔ مقررین نے اساتذہ کے سوالوں کے جواب بھی دئیے ۔سیمینار میں تعلیمی ماہرین اور اساتذہ نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...