ڈسٹرکٹ اکانومی کا فروغ ،ضلعی انتظامیہ لاہور چیمبر کا ملکر کام کرنے پر اتفاق

ڈسٹرکٹ اکانومی کا فروغ ،ضلعی انتظامیہ   لاہور چیمبر کا ملکر کام کرنے پر اتفاق

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر میں پنجاب حکومت کے ای بز پورٹل کے آگاہی سیشن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور لاہور چیمبر نے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

آگاہی سیشن سے کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف، ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز،صدر لاہور چیمبر علی حسام اصغر ،سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی صدر چودھری خادم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ حسیب چودھری نے خطاب کیا جبکہ لاہور چیمبر کے سابق نائب صدر میاں زاہد جاوید ،ایگزیکٹو کمیٹی اراکین مران علی زیدی،شہزاد محمود ،عدیل بابر خان،ساحر مشتاق ،شہزاد شاہ،علی رضا حماد محمود اور طاہر منظور بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ای بز پر تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ کمشنر نے کہا لاہور کی معاشی صلاحیت سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان مضبوط اشتراک، جدید ڈیجیٹل نظام، کاروبار دوست ماحول اور موثر انتظامی اقدامات ناگزیر ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...