نائٹ ٹورازم،شاہی قلعہ، شالیمار باغ رات کوکھولنے کا فیصلہ

 نائٹ ٹورازم،شاہی قلعہ، شالیمار باغ رات کوکھولنے کا فیصلہ

سیاحوں کیلئے رات 7 تا 11 اوقات مقرر، بڑوں کا ٹکٹ ایک ہزار، بچوں کا500ہوگا

لاہور(سامیہ سعید )پنجاب حکومت کی ہدایت پر شاہی قلعہ لاہور اور شالیمار باغ کو رات کوبھی سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ ، والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی نے نائٹ ٹورازم کیلئے رات 7 سے 11 بجے تک اوقات مقرر کر دئیے ۔شاہی قلعہ میں رات کو سیر کیلئے عام افراد کا ٹکٹ ایک ہزار مقرر جبکہ 3 سے 10 سال تک بچوں کا ٹکٹ 500 روپے ہوگا۔ غیر ملکی سیاحوں کو شاہی قلعہ دیکھنے کیلئے 2 ہزار روپے کا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔رات کے وقت سیاح حضوری باغ، شیش محل، پیچ ورک وال، بارود خانہ، سیلفی پوائنٹ، دیوانِ خاص، دیوانِ عام اور رائل کچن سمیت تاریخی مقامات دیکھ سکیں گے ۔نائٹ ٹورازم کے آغاز سے شہریوں اور غیر ملکی سیاحوں کورات کی روشنیوں میں تاریخی ورثے کے دلکش مناظر دیکھنے کے مواقع ملیں گے اور لاہور کے تاریخی مقامات پر سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...