بلدیاتی افسروں کو ذمہ داریاں تفویض
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس کے دوران محکمہ بلدیات کی زیر نگرانی جاری مختلف پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر محکمہ بلدیات کے تمام انتظامی افسروں میں اضلاع کی ذمہ داریاںتفویض کی گئیں۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ ہر افسر تفویض کردہ اپنے ضلع کا ہفتے میں کم از کم ایک بار لازمی دورہ کرے۔ محکمہ بلدیات کو متعدد بڑے منصوبوں کی نگرانی سونپی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments