نکاسی آب سہولیات،جدید مشینری کا ساتواں فلیٹ ڈی جی واسا کے سپرد
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے 46 نئی جدید مشینری پرمشتمل ساتواں فلیٹ ڈی جی واسا طیب فرید کے حوالے کر دیا جو شیخوپورہ، ساہیوال، سرگودھا، سیالکوٹ، راولپنڈی، گجرات ،ننکانہ صاحب ودیگر اضلاع کودی جائے گی۔
صوبائی وزیر نے محکمہ ہاؤسنگ میں میڈیاسے گفتگو کرتے کہا ملتان، ڈی جی خان، اوکاڑہ، جھنگ،جہلم سمیت 15 اضلاع میں مشینری روانہ کی جا چکی ہے۔ جدید مشینری فراہمی کا مقصدبارشوں میں نکاسی آب نظام کو مؤثر بنانا، شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ جدید مشینری سے واسا کی استعداد کار میں اضافہ اور عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کے پی میں ایمرجنسی کا نفاذ افسوسناک ہے۔ تاہم دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام ضروری تھی، فیصلہ سیاسی وانتظامی صورتحال کے تناظر میں کیا گیا ۔ عوام کو بہتر سہولیات فراہمی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے تمام فریقوں کو ذمہ داریاں ادا کرنا ہونگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments