پولیس انٹرن شپ نوکری کے نام پر فراڈ کرنیوالا پکڑاگیا

پولیس انٹرن شپ نوکری کے نام پر فراڈ کرنیوالا پکڑاگیا

ایس ایس پی آپریشنز نے ملزم سے برآمد 1لاکھ 34ہزار متاثرہ طلبہ کوتقسیم کر دیئے

 لاہور (کرائم رپورٹر)پولیس نے انٹرن شپ کی نوکری کے نام پر فراڈ کرنیوالے ملزم کو گرفتارکر کے ایک لاکھ روپے زائد برآمد کرلئے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے حکم پر پولیس والنٹیئرز اِن پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شمولیت اور نوکری کا جھانسہ دے کر رقم بٹورنے والے ملزم فرحان سے برآمد شدہ رقم متاثرہ طلبا و طالبات میں تقسیم کر دی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ نے متاثرہ طلبہ میں مجموعی طور پر 1لاکھ 34 ہزار 900 روپے تقسیم کئے ۔ ملزم فرحان کو پولیس نے اسکی شادی کی تقریب سے گرفتار کیا جو طلبہ کو پولیس میں نوکری کا جھانسہ دیکر پیسے وصول کرتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ والنٹیئرز اِن پولیس پروگرام میں شمولیت بالکل مفت ہے ، لہٰذا نوکری کے نام پر رقم مانگنے والے کسی بھی شخص سے ہوشیار رہیں اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...