شیخوپورہ صنعتی، زرعی ، تجارتی لحاظ سے نہایت اہم ضلع :سجاد شاہ
فلاحی منصوبوں کی کامیابی کیلئے انکے اثرات دیگر اضلاع، تحصیلوں تک بھی پہنچنے چاہئیں
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار پی پی 141سید سجاد حسین شاہ نے کہا ہے کہ شیخوپورہ صنعتی، زرعی اور تجارتی لحاظ سے نہایت اہم ضلع ہے ، یہاں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ، سرمایہ کاری میں اضافے ، ہنرمند نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی کاروباری طبقے کو سہولتیں فراہم کرنے سے ملکی معیشت میں ضلع کا کردار مزید مضبوط بنایا جاسکتا ہے۔ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کے منصوبوں کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ان کے ثمرات صرف بڑے شہروں تک محدود نہ رہیں بلکہ شیخوپورہ سمیت پنجاب کے تمام اضلاع، تحصیلوں اور دیہی آبادیوں تک بھی پہنچیں جس کیلئے اربوں روپے کے فنڈز شیخوپورہ کیلئے پنجاب حکومت نے جاری کئے ہیں تاکہ مقامی سطح پر سڑکوں کی بہتری، نکاسی آب، صاف پانی، صفائی ستھرائی، صحت اور تعلیم کی سہولیات کی فراہمی سے شہریوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری لائی جاسکیں، ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔اس موقع پر شیخ اکرام ودیگربھی موجودتھے ۔ سید سجا د حسین شاہ نے کہاکہ پنجاب میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے ، سرکاری ہسپتالوں اور بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجے کی سہولتیں بڑھانے ، تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر کرنے اور مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات اہم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments