مرکز صراط مستقیم میں 24 اکتوبر کو محبت ِ اہلبیت کے فروغ پر کانفرنس ہو گی

 مرکز صراط مستقیم میں 24 اکتوبر کو محبت ِ  اہلبیت کے فروغ پر کانفرنس ہو گی

لاہور(سٹاف رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں محبت اہل بیت رضی اللہ تعالیٰ عنہم کے فروغ کیلئے ابطالِ ناصبیت کانفرنس 24 اکتوبر کو بعد از نماز مغرب ہوگی۔

کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلہ میں جلالیہ علما کونسل کا اجلاس ڈاکٹر اشرف آصف جلالی کی زیر صدارت مرکز صراط مستقیم میں ہوا۔ کانفرنس کی تیاریوں پررپورٹ پیش کی گئی۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف جلالی نے خطاب میں کہا کہ عشقِ رسول ؐایمان کی جان ہے اور یہ تب ہی مکمل ہوتا ہے جب آلِ رسول ؐ و اصحابِ رسول ؐسے محبت صادقہ پائی جائے۔ ناصبیت اہل بیت اطہار رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے بغض و عداوت رکھنے کا نام ہے۔ اسکے جراثیم معاشرے کیلئے بہت نقصان دہ ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...