جمعیت کا رحیم یار خان سے لاہور تک روڈ کارواں کااعلان
مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بھرپور احتجاج کرینگے :ناظم صوبہ کی پریس کانفرنس
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )طلبہ کے حقوق کے لیے اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کا 9سے 24 نومبر تک رحیم یار خان سے لاہور مال روڈ تک روڈ کارواں کا اعلان، مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو طلبہ بھرپور احتجاج کریں گے ۔اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب جنوبی کے ناظمِ صوبہ حذیفہ عثمان نے ناظم لاہور عبداللہ بن عباس اور سیکرٹری اطلاعات لاہور سیف اللہ چوہان کے ہمراہ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کاروان کے ذریعے پنجاب بھر کے طلبہ کو درپیش تعلیمی مسائل اور ان کے بنیادی حقوق کی آواز ایوانِ اقتدار تک پہنچائی جائے گی۔حذیفہ عثمان نے کہا کہ تعلیم کسی مخصوص طبقے کی مراعات نہیں بلکہ ہر طالب علم کا بنیادی حق ہے ۔ بڑھتی ہوئی فیسوں، سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری، تعلیمی اداروں میں طلبہ کے عدم تحفظ اور طبقاتی نظامِ تعلیم نے طلبہ اور والدین کے لیے شدید مشکلات پیدا کر دی ہیں، جبکہ حکومت ان مسائل پر مسلسل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments