سی ای اوزکوسکولوں کے ڈیٹا کی سوفیصد تصحیح یقینی بنانے کا حکم
لاہور(خبر نگار)پنجاب بھر کے تمام سرکاری سکولوں کا سکول انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس)ڈیٹا 24 گھنٹے میں درست کرنے کی ہدایت جاری۔۔
، تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو سکولوں کے ڈیٹا کی سو فیصد تصحیح اور تصدیق یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے ۔طلبہ کے داخلوں، کوائف ودیگر ریکارڈ کو مکمل درست کرنے سمیت ڈیٹا میں موجود جعلی اور ڈپلیکیٹ اندراجات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ تدریسی و غیر تدریسی عملے کا ریکارڈ درست کرنے کیساتھ خطرناک عمارتوں کی تفصیلات اور سہولیات بھی اپ ڈیٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ سی ای اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں کے ڈیٹا کی تصحیح وتصدیق کا عمل مقررہ 24 گھنٹوں میں مکمل کرائیں اور درست ڈیٹا کی رپورٹ پیش کریں۔ اقدام کا مقصد سکولوں میں طلبہ، اساتذہ، عمارتوں ،فرنیچر بارے ریکارڈ کو درست اور اپ ڈیٹ کرکے سہولیات فراہمی یقینی بنانا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments