ہیلتھ انشورنس سروسز روکنے پر حکام سے وضاحت طلب

ہیلتھ انشورنس سروسز روکنے پر حکام سے وضاحت طلب

تمام منتخب نجی ہسپتالوں کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت علاج جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور (بلال چودھری )پنجاب میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کی سروسز روکنے کی ہدایات جاری ہونے کے انکشاف پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حرکت میں آ گیا۔ لاہور نیوز کی خبر پر محکمہ نے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کر لی جبکہ تمام منتخب نجی ہسپتالوں کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت علاج کی سہولیات بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ ترجمان کے مطابق مریضوں کے علاج میں خلل ڈالنے والے ہسپتالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ذرائع کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ پنجاب لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت منتخب نجی ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات بلا تعطل جاری رکھی جائیں ۔ترجمان صحت کارڈ نے پروگرام بند ہونے کی تردید کرتے کہا ہے کہ ہیلتھ انشورنس پروگرام بند نہیں کیا گیا بلکہ فنڈز اجرا میں معمولی تاخیر ہے ۔ ترجمان پنجاب ہیلتھ انیشی ایٹو مینجمنٹ کمپنی کے مطابق فنڈز کی جلد فراہمی کیلئے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سے رابطے جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...