مکہ کالونی :گھر سے 2ہزار پتنگیں ،ڈور برآمد،3افراد گرفتار

مکہ کالونی :گھر سے 2ہزار پتنگیں ،ڈور برآمد،3افراد گرفتار

مغیرہ، حارث اور عثمان پتنگ فروشی کا خفیہ کاروبار کر رہے تھے ،مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے مکہ کالونی کے گھر میں کارروائی کرتے ہوئے پتنگیں اور ڈور تیار کرکے فروخت کرنے پر3 افراد کو گرفتار کر کے 2 ہزار پتنگیں اور ڈور کی متعدد چرخیاں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق کارروائی گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی۔ ملزم گھر میں فیملی کیساتھ رہائش ظاہر کرکے خفیہ طور پر پتنگ فروشی کا کاروبار کر رہے تھے ، گھر میں غیر قانونی طور پر پتنگیں اور ڈور کی تیار ی جاری تھی۔گرفتار ملزموں مغیرہ، حارث اور عثمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔اس حوالے سے ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے ، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...