اے آئی ہیکاتھون کا گرینڈفائنل، 300ٹیموں کامقابلہ
علی بابا کلاؤڈ اور الخدمت کے ایونٹ میں اے آئی کے ذریعے مسائل کے حل پیش
لاہور (سیاسی نمائندہ)پاکستان میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو عالمی ٹیکنالوجی کے مواقع سے جوڑنے کی جانب اہم پیشرفت کے طور پر علی بابا کلاؤڈ اور الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے اشتراک سے اے آئی ہیکاتھون پاکستان کا گرینڈ فائنل پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر اسلام آباد میں ہوا۔ پاکستان کے سب سے بڑے اے آئی ہیکاتھون کے مقابلے نے ملک بھر کے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت پر مبنی عملی منصوبے تیار کرنے ، قومی مسائل کے جدید حل پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔نوجوانوں نے 16 ہزار سے زائد اے آئی پراجیکٹس جمع کرائے ۔ 300 ٹیموں پر مشتمل قومی گرینڈ فائنل ہوا۔ فائنل میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والی ٹیموں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ چھ کیٹیگریز میں رنر اَپ ٹیموں کو بھی انعامات دئیے گئے ۔ مجموعی طور پر 60 ہزار امریکی ڈالر کا انعامی پیکیج مختص تھا۔ سالکس (Salix)نامی پراجیکٹ نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 7ہزار امریکی ڈالر کا انعام جیتا۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن،شریک بانی کاگنکس سلوشنز اور علی بابا کلاؤڈ کے مجاز پارٹنر ہینک شاؤ ودیگر نے شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments