ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں کشمیری عوام سے یکجہتی تقریب

 ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں کشمیری عوام سے یکجہتی تقریب

مسئلہ کشمیر حل کیلئے مؤثر اقدامات کئے جائیں:سلمان غنی، میثم رضا، ڈاکٹر زیب النسا

لاہور (سٹاف رپورٹر)ہوم اکنامکس یونیورسٹی لاہور میں یومِ سیاہِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کی جدوجہدِ حقِ خودارادیت کی حمایت اور اظہاریکجہتی کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر صحافی سلمان غنی، میجر (ر) میثم رضا ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زیب النسافیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی۔شعبئہ ابلاغیات نے مقبوضہ کشمیر میں عوام کو درپیش مشکلات پر مبنی ڈاکیومنٹری پیش کی گئی۔ مسئلہ کشمیر سے متعلق کوئز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ سلمان غنی نے خطاب میں کہامسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور کشمیری عوام کی آواز مؤثر انداز میں دنیا تک پہنچانے کیلئے ذرائع ابلاغ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔میجر (ر)میثم رضا نے خطاب میں کہا مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر زیب النسانے خطاب میں طالبات پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر بارے مستند معلومات سے انسانی حقوق، انصاف اور امن کے کو فروغ دیں اور مظلوم کشمیری عوام کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کریں۔تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام بھی کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...