سکولوں کو پولیو مہم میں مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کو پولیو مہم میں مکمل تعاون یقینی بنانے کی ہدایت جاری۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکول سربراہان کو ہیلتھ ٹیموں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور محکمہ صحت کے ایس او پیز کے مطابق بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ۔ ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی ای اوز اور اے ای اوز کو احکامات پر عملدرآمد کی نگرانی کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈی جی مانیٹرنگ رانا عبد القیوم خان کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments