متعدد وارداتوں میں شہر ی لاکھوں کی نقدی ، اشیاگنوا بیٹھے

متعدد وارداتوں میں شہر ی لاکھوں کی نقدی ، اشیاگنوا بیٹھے

جوہر ٹاؤن ،شہری سے 3لاکھ ،راوی روڈ میں لیاقت سے اڑھائی لاکھ چھین لئے گئے 3علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری ، پولیس کی تمام فورسز وارداتیں روکنے میں ناکام

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں ۔پولیس کی تمام فورسز وارداتیں روکنے میں ناکام ہو گئیں ۔جوہر ٹاؤن میں سلیم سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں لیاقت سے 2لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں محمود سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں جعفر سے 2لاکھ 15ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ستوکتلہ کے علاقے میں حنیف سے 15 ہزار روپے ،مناواں کے علاقے میں ماجد سے 20 ہزار روپے لوٹے گئے ۔ سمن آباد سے اشتیاق،مزنگ سے ندیم اور کوٹ لکھپت سے ارسلان کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...