ننکانہ ، نارنگ ،شیخوپورہ ، تلونڈی :ٹریفک حادثات میں 3افراد جاں بحق ،8زخمی
ننکانہ صاحب، نارنگ منڈی، تلونڈی، شیخوپورہ (خبر نگار، نمائندہ دنیا،نامہ نگار، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ننکانہ ، نارنگ ،شیخوپورہ اور تلونڈی میں 4ٹریفک حادثوں میں 3افراد جاں بحق ،8زخمی ہوگئے ۔
ننکانہ بچیکی روڈ پر حسیب وقاص شوگر ملز کے قریب تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 37سالہ قاسم موقع پر جاں بحق جبکہ 45سالہ بابر شدید زخمی ہو گیا۔ادھر نارنگ منڈی کی ظفر سٹریٹ کا رہائشی خرادیا شہباز یعقوب مغل نواحی گاؤں سوہاوہ میں ہارویسٹر مشین کی مرمت کا کام مکمل کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر واپس نارنگ آرہا تھا کہ لوڈررکشہ نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔چونیاں کے علاقہ تلونڈی میں مراٹیاں پٹرول پمپ کے قریب پیدل سڑک عبور کرتے تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سکیورٹی گارڈ اختر گل موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا، جبکہ موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا۔شیخوپورہ کے علاقہ شرقپورروڈ پرنجی ہائوسنگ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار پک اپ ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ٹرک سے ٹکرا گئی اور پیچھے سے آنیوالا موٹرسائیکل بھی آٹکرایا۔ حادثے میں 50 سالہ آصف،36 سالہ سفیان،50 سالہ مشتاق ،26 سالہ علی حیدر،28 سالہ محسن جیلانی اور 50 سالہ حشمت علی شدید زخمی ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments