سکولوں کا نان سیلری بجٹ 12سال بعد بڑھانے کی تیاری
نئے فارمولے کے تحت اخراجات کی بنیاد پر سکولوں کے بجٹ میں ردوبدل کا امکان
لاہور(خبر نگار)پنجاب کے سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں 12 سال بعد اضافے کی تیاری شروع کر دی گئی۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلیٹی اخراجات کا ریکارڈ طلب کر لیا،نئے فارمولے کے تحت اخراجات کی بنیاد پر سکولوں کے بجٹ میں ردوبدل کا امکان ہے ۔نان سیلری بجٹ میں اضافے اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کیلئے محکمہ سکول نے ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل شروع کر دیا۔ محکمہ کی جانب سے تمام اضلاع کو ہدایت کی گئی ہے کہ سکولوں کے گزشتہ 12 ماہ کے بجلی، گیس اور دیگر یوٹیلیٹی بلز کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ سکولوں کو دسمبر 2025 کے یوٹیلیٹی بلز کی کاپیاں بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے ۔نان سیلری بجٹ کے نظرثانی شدہ فارمولے میں یوٹیلیٹی اخراجات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے ۔ تمام اضلاع کو فراہم کردہ ڈیٹا مستند اور تصدیق شدہ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات جمع کروانے کیلئے 27 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی گئی ہے ۔اقدام کا مقصد سکولوں کی حقیقی ضروریات کے مطابق فنڈز کی قسیم یقینی بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments