سی ای او سی بی ڈی کاڈپلومیٹک انکلیو کادورہ منصوبے پرپیشترفت کاجائزہ

سی ای او سی بی ڈی کاڈپلومیٹک انکلیو  کادورہ منصوبے پرپیشترفت کاجائزہ

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )سی او او سی بی ڈی پنجاب بریگیڈیئر (ر)منصور جنجوعہ کا باب ڈسٹرکٹ میں مجوزہ ڈپلومیٹک انکلیو منصوبے کی سائٹ کا دورہ، کام کا جائزہ لیا ۔

 ڈائریکٹر پراجیکٹ مینجمنٹ آصف اقبال، ڈائریکٹر مارکیٹنگ وسیم صدیق، ڈائریکٹر کنسٹرکشن آصف بابر اور دیگر سینئر افسروں نے انہیں سائٹ کلیئرنس بارے پیشرفت پر بریفنگ میں گیا کہ سائٹ کلیئرنس کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد ہی منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا جائے گا۔اس موقع پر منصور جنجوعہ نے کہا ڈپلومیٹک انکلیو سی بی ڈی کا اہم منصوبہ ہے جو پنجاب کو عالمی پرنئی شناخت دے گا۔ منصوبے کی جلدتکمیل کیلئے تمام متعلقہ ٹیمیں باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت کام کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...