مرغابی کے سمگلرسمیت خرگوش،فالکن،بٹیر کے شکار پر 12 گرفتار

 مرغابی کے سمگلرسمیت خرگوش،فالکن،بٹیر کے شکار پر 12 گرفتار

16زندہ مرغابیاں برآمد،متعدد نیٹنگ گیئرز ضبط،5ملزموں کو 2 لاکھ 57 ہزار جرمانہ

 لاہور(آن لائن)محکمہ جنگلی حیات کی جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار،کاروبار اور سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری،مرغابی کے سمگلرسمیت خرگوش،فالکن،مرغابی اور بٹیر کا شکار کرنے پر 12ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ملزموں سے 16 زندہ مرغابیاں،متعدد نیٹنگ گیئرز ضبط،5 ملزموں کو 2 لاکھ 57 ہزار جرمانہ،4 کیخلاف ایف آئی آرز درج جبکہ دیگرکیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی گئی ۔ وائلڈ لائف رینجر میانوالی چشمہ نے ناکہ بندی پرایک ملزم سے ڈیرہ اسماعیل خان سمگل کی جانیوالی مرغابیوں کی کھیپ جبکہ چشمہ وائلڈ لائف سینگچوری میں مرغابی کیلئے تنصیب نیٹنگ گیئرز 10 جال پٹیاں،32 بانس پولز،بوٹس اور 6زندہ مرغابیاں برآمد کر کے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔جنگلی خرگوش کیساتھ ٹک ٹاک بنانیوالے 2ملزموں کو وائلڈ لائف رینجر چکوال نے گرفتار کر کے 1لاکھ جرمانہ کیا۔ وائلڈ لائف رینجر جہلم نے تحصیل دینہ سے بٹیر کی نیٹنگ میں مشغول ملزم کو موقع پر گرفتار کر کے نیٹنگ گیئر ضبط کیا اور 92 ہزار جرمانہ کیا، وائلڈ لائف رینجر اوکاڑہ نے دیپالپور کے دریائی علاقے سے فالکن کی نیٹنگ میں مشغول شکار پارٹی سے نیٹنگ گیئرز برآمد کر کے ملزموں کیخلاف تھانہ حویلی لکھا میں ایف آئی آردرج کروادی، دیگر کارروائیوں میں وائلڈ لائف رینجر خوشاب نے فالکن،مرغابی اور جنگلی خرگوش کے 4 شکاریوں کوموقع پرگرفتار کر کے فالکن کے 2 شکاریوں کیخلاف ایف آئی آرز درج کروادیں جبکہ 2 شکاریوں کو 65 ہزار جرمانہ کرکے کیس نمٹا دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...