ننکانہ میں مذہبی تقریبات :سکھ یاتریوں کیلئے دوخصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری

ننکانہ میں مذہبی تقریبات :سکھ یاتریوں  کیلئے دوخصوصی ٹرینوں کا شیڈول جاری

لاہور(آن لائن)ننکانہ صاحب میں سالانہ مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے پاکستان ریلوے نے دو خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انکا شیڈول کردیا تاکہ سکھ یاتریوں کو سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ خصوصی ٹرینیں ٹنڈو آدم، شہداد پور، نوابشاہ، روہڑی، گھوٹکی، خانیوال، فیصل آباد اور شیخوپورہ کے سٹیشنوں پر رکیں گی۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ سے روہڑی کے درمیان 20 نومبر سے خصوصی شٹل ٹرین بھی آپریٹ کی جائیگی جو کراچی اور حیدرآباد کے مسافروں کو بھی سہولت فراہم کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...